حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں حسینی عزاداروں نے امام حسین اور ان کے با وفا صحابیوں کا چہلم پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔
ایران کے نیشل کرونا کمانڈ سینٹر کی ہدایات کے مطابق اربعین شہدائے کربلا کی مجالس بڑے اجتماعات کے بغیر انجام پائیں اور ایران کے سب ہی ٹی وی چینلوں اور رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ www.khamenei.ir اور آپ کے دفتر کے ٹوئٹر پیج اور دیگر سوشل میڈیا چینلوں پر زیارت اربعین کا پروگرام براہ راست نشر کیا گیا۔
ایران میں اربعین کے پیدل مارچ میں شریک نہ ہونے والے الگ الگ شہروں میں اربعین حسینی کی یاد میں پیادہ روی کرتے تھے لیکن سال حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے اس پر پابندی لگا دی تھی۔
طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے حسینی عزاداروں نے مجالس عزا کا انعقاد کیا اور مظلوم کربلا کا پرسہ آخری حجت کی خدمت میں پیش کیا۔